عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے عراقی صوبہ کردستان میں ریفرنڈم کو غیر قانونی قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے عراقی صوبہ کردستان میں ریفرنڈم کو غیر قانونی قراردیدیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت عراقی قوم اور حکومت کی ملک کو دہشت گردی سے مکمل آزاد کرنے پر توجہ مرکوز ہے اور ایسی صورتحال میں کردستان کے ریفرنڈم کی باتیں عراقی ارضی سالمیت کے سراسر خلاف ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی فورسز عرقریب تلعفر کو آزاد کرنے کا آّپریشن شروع کریں گی ۔