امریکہ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے گرفتار کئے گئے امریکی جاسوسوں کو آزاد نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے گرفتار کئے گئے امریکی جاسوسوں کو آزاد نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ امریکی وائٹ ہاﺅس ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ان تمام امریکی شہریوں کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے جنہیں کسی بھی ملک میں غیر قانونی طور پرحراست میں رکھا گیا ہے۔ واشنگٹن کا دعوی ہے کہ ایران میں گرفتار تمام امیرکی شہری بےگناہ ہیں اور ان کے ساتھ غیر نمصفانہ رفتار روا رکھی جارہی ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کے پاس جاسوسوں اور عام شہریوں میں تمییز پیدا کرنے کی اچھی خاصی صلاحیت ہے اور گرفتار کئے گئے تمام افراد جاسوس ہیں جنھیں ایرانی قوانین کے مطابق سزا دی گئی ہے اور ایران امریکہ کی ہر دھمکی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے امادہ ہے۔