اجراء کی تاریخ: 19 جولائی 2017 - 12:41

اسلامی جمہوریہ ایران کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر جابری انصاری اعلی وفد کے ہمراہ شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے عربی اور افریقی  امور کے ڈائریکٹر جابری انصاری  اعلی وفد کے ہمراہ شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق جابری انصاری شام کے اعلی حکام کے ساتھ شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ جابری انصاری شام کے بارے میں سہ فریقی مذاکرات میں ایران کے اعلی مذاکرات کار ہیں۔