امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ، جس میں دونوں نے قطر اور مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ، جس میں دونوں نے قطر اور  مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
۔دونوں ڈکٹیٹر رہنماﺅں نے قطر کے معاملے پربھی بات چیت کی،اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دہشت گردوں کی مالی امداد کو بھر پور طریقے سے روکا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، مصر اور امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام عآغد کرتے ہوئے اس کا اقتصادی محاصرہ کررکھا ہے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی ختم کردیئے ہیں۔