مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے مسجد الاقصی میں شہادت پسندانہ اور مجاہدانہ حملے کے بعد مسجد الاقصی کو بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تین فلسطینی جوانوں نے مسجد الاقصی میں فائرنگ کرکے 2 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے تینوں فلسطینی جوان شہید ہوگئے ہیں۔جس کے بعد اسرائیلی وزير اعظم نے مسجد الاقصی کو بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سکیورٹی حکام کے ساتھ مشورے کے بعد آج مسجد الاقصی کو بند کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 جولائی 2017 - 13:12
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے مسجد الاقصی میں شہادت پسندانہ اور مجاہدانہ حملے کے بعد مسجد الاقصی کو بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔