پاکستانی وزارت ر خارجہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کو لکھے گئے خط میں پاکسانی وزیر اعظم نواز شریف نے دوسری بار متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے فوری روابط کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت ر خارجہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کو لکھے گئے خط میں پاکسانی وزیر اعظم نواز شریف نے دوسری بار متحدہ عرب امارات  کے اعلیٰ حکام سے فوری روابط کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ڈان نیوز کو حاصل ہونے والے دفتر خارجہ کے اس خط کے مطابق وزیراعظم متحدہ امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بذریعہ ٹیلی فون رابطے کے خواہشمند ہیں۔

سرکاری خط میں وزیر اعظم آفس کے تین لینڈ لائن نمبرز بھی درج ہیں جن کے ذریعے اماراتی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔  خط میں لکھا گیا ہے کہ ابوظہبی میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے پہلے بھی اماراتی نائب صدر و وزیر اعظم سے رابطہ کرانے کی کوشش کی، تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں تعینات ڈی جی مشرق وسطیٰ نے اماراتی نائب سفیر کو بلا کر انہیں ذاتی طور پر یہ خط حوالے کیا، جس میں وزیر اعظم نواز شریف کی اماراتی اعلیٰ حکام سے رابطے کے لیے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اس خواہش کا اظہار پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی ) کی طرف سے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی  کی رپورٹ کے مندرجات منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، تاہم وزیر اعظم نے رپورٹ کے تناظر میںاستعف سے انکا کردا ہے کردیا جبکہ وفاقی کابینہ نے ان کے اعلان کی توثیق بھی کر دی۔