مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح علیحدگی پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 ہندو یاتری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں. اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دو مختلف مقامات پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 ہندو یاتری ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اننت ناگ کے علاقے باتینگو اور خانبال میں پولیس کے قافلے پر حملہ کیا گیا تاہم باتینگو میں پولیس پر ہونے والے حملے کی زد میں یاتریوں کی بس آگئی۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 5 خواتین شامل ہیں۔ کشمیر کے آئی جی پولیس منیر خان کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس مسلح علیحدگی پسندوں نے اننت ناگ کے دو علاقوں میں پولیس قافلے پر حملہ کیا تاہم ایک مقام پر یاتریوں کی بس اس کا نشانہ بن گئی۔
اجراء کی تاریخ: 11 جولائی 2017 - 02:05
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح علیحدگی پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 ہندو یاتری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں.