جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی 20 اجلاس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ممبر ممالک نے عالمی دہشت گردی کے خاتمے اور اس کی فنڈنگ روکنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی 20 اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں ممبر ممالک نے عالمی دہشت گردی کے خاتمے اور اس کی فنڈنگ روکنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہیمبرگ میں دو روزہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے پہلے روز کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں ممبر ممالک نے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو آسان بنانے پر اتفاق کیا۔جی 20 کے رکن ممالک نے دہشت گردی کے خلاف ردعمل کو مزید مؤثر بنانے، داعش، القاعدہ اور دیگروہابی  دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔رکن ممالک نے زوردیا کہ سفری اور امیگریشن کے قوانین میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جاسکے۔