مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے موصل میں شکست کھانے کے بعد عراق کے شہر تلعفر میں 200 عراقی شہریوں کے سر بے دردی کے ساتھ کاٹ دیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق موصل سے 55 کلو میٹر دور تلعفر میں داعش نے 200 شہریوں کے بہیمانہ طور پر سر قلم کردیئے ہیں۔ صوبہ نینوا کے حکام کے مطابق عراقی شہری داعش کے خوف سے فرار کرکے عراقی فورسز کے زير کنٹرول علاقہ میں جانا چاہتے تھے جنھیں داعش نے گرفتار کرکے وحشیانہ طور پر ذبح کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 جولائی 2017 - 11:39
عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے موصل میں شکست کھانے کے بعد عراق کے شہر تلعفر میں 200 عراقی شہریوں کے سر بے دردی کے ساتھ کاٹ دیئے ہیں۔