مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ تعز پر سعودی عرب کی تازہ وحشیانہ بمباری میں 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقہ یختل میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہو گئے ہیں شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نےصوبہ صنعا کے علاقہ مطر پر بھی بمباری کی ہے۔ذرائع کے مطابق یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور سفاکیت کا سلسلہ گذشتہ دو سال سے جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 جولائی 2017 - 01:02
یمنی ذرائع کے مطابق یمن کے صوبہ تعز پر سعودی عرب کی تازہ وحشیانہ بمباری میں 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔