عراق میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے عراقی فوجی کمانڈر نے اعلان کیا ہے مسجد النوری اور اور الحدباء مینار کو آزاد کرنے کے دوران 600 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں دہشت گردی کے خلاف  آپریشن کے عراقی فوجی کمانڈر الغنی الاسدی نے اعلان کیا ہے مسجد النوری اور اور الحدباء مینار کو آزاد کرنے کے دوران 600 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی کمانڈر نے موصل کی مسجد النوری کو آزاد کرنے کے دوران دہشت گردوں کی ہلاکت کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے ہمارے مقابلے میں جم کر لڑنے کی بہت کوشش کی لیکن ہم نے ان کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا اور رعاقی فورسز نے مسجد النوری کی آزادی کے دوران 600 سے زائد وہاب دہشت گردوں کو جہنم پہنچا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی نے اسی مسجد سے وہابی خلافت کا اعلان کیا تھا اور عراقی فورسز نے اسی مسجد میں وہابیوں کی باطل خلافت کا خاتمہ بھی کردیا۔