مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف جرمنی اور اٹلی کا دورہ مکمل کرکے آج فرانس کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں فرانس کے وزیر خارجہ اور دیگر فرانسیسی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس سے قبل جرمنی اور اٹلی کے حکام سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اجراء کی تاریخ: 29 جون 2017 - 11:58
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف جرمنی اور اٹلی کا دورہ مکمل کرکے آج فرانس کے دورے پر روانہ ہوں گے۔