اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جرمنی کے دورے کے دوران جرمنی کے صدر سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جرمنی کے دورے کے دوران جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مایر سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مہمانوں کے خاص دفتر پر دستخط بھی کئے اور جرمنی کے صدارتی محل میں ایرانی پرچم کو بھی برافراشتہ کیا۔