مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے بعض علاقائی اور عرب ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ اسرائیل شام میںم سلح گروہوں کو ہتھیارف راہم نہیں کررہا ہے۔ اسرائیل فقط حزب اللہ تک ہتھیاروں کی رسائی روکنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس نے کہا کہ مہارے بعض علقائی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ہم ان ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل شام میں مسلح وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور حتی اسرائیلی وزیر اعظم زخمی دہشت گردوں کے علاج و معالجہ کا بھی اعتراف کرچکے ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 27 جون 2017 - 13:30
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے بعض علاقائی اور عرب ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔