امریکہ نے ہندوستان کو ڈھائی کھرب روپے کی لاگت کے22 تباہ کن ڈرون طیارے فروخت کرنے کے لیےآمادگی ظاہر کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ہندوستان کو ڈھائی کھرب روپے کی لاگت کے22 تباہ کن ڈرون طیارے فروخت کرنے کے لیےآمادگی ظاہر کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایف سولہ طیاروں کے بعد ڈرون طیاروں دوسرا بڑا معاہدہ ہے جو ہندوستانی وزیر ا‏ظم  نریندر مودی کے دورہ امریکہ  سے پہلے امریکہ اور  بھارت کے درمیان  فوجی تعلقات میں بڑی پیشرفت کا مظہر ہے۔اطلاعات کے مطابق گارڈین ڈرون کی فروخت کے معاہدے کو امریکہ اور بھارت تعلقات کے لیے گیم چینجر قرار دیا جارہا ہے، اس فیصلے سے بھارتی حکومت اور ڈرون ساز کمپنی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔