مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی 600 بلند و بالا عمارتوں میں وہی دھاتی خول استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو گرینفل ٹاور میں آگ پھیلنے کی ممکنہ وجہ بنا ۔ ۔برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کے مطاقب مقامی کونسلز کی جانب سے حکومت کوپیش کیے گئےاعداد وشمار میں برطانیہ کی چھ سوعمارتوں میں گرینفل ٹاور جیسے دھاتی خول استعمال کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان عمارتوں سے متعلق معلومات کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہیں، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کی عمارتیں اس لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ گرینفل ٹاورکے فلورز پر پائپوں کو کور کرنے کے لیے لگے دھاتی خولوں کو آگ پھیلنے کی ممکنہ وجہ بیان کیا جا رہا ہے۔گذشتہ ہفتے برطانیہ کے گرینفل ٹاور میں آگ لگنے سے 79افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 23 جون 2017 - 02:52
برطانیہ کی 600 بلند و بالا عمارتوں میں وہی دھاتی خول استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو گرینفل ٹاور میں آگ پھیلنے کی ممکنہ وجہ بنا۔