مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے موصل کی تاریخی مسجد شہید کرنے پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو غیر اسلامی اور غیر انسانی تنظیم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ موصل کی مکمل آزادی میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ داعش کا مسجدوں ، مزاروں اور دینی مقدسات کی حرمت اور تعظیم پر کوئی ایمان و یقین نہیں ان کی نمازیں بھی جعلی اور امریکی و صہیونی تعلیمات پر مبنی ہیں ۔ حیدر العبادی نے کہا کہ موصل کی تاریخی مسجد شہید کرنے کے بعد دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ داعش کا مسجدوں پر کوئی اعتقاد نہیں داعش کا دینی تعلیمات پر کوئی یقین نہیں ۔ داعش کا صرف سامراجی اور صہیونی حمایت پر اعتقاد ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ موصل کی مکمل آزادی کے بعد موصل کی تعمیر نو کا کام فوری طور پر شروع کردیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 22 جون 2017 - 23:07
عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے موصل کی تاریخی مسجد شہید کرنے پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو غیر اسلامی اور غیر انسانی تنظیم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ موصل کی مکمل آزادی میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں۔