مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کےزیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران مزید 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فورسز نے پلوامہ کے علاقے کاک پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان میں چھپے تین علیحدگي پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ ذرائع کے مطابق پلوامہ میں ایک گھر کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا جس کے ملبے سے 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے علیحدگی پسندوں میں عبدالمجید، شارق احمد، ارشاد احمد شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 22 جون 2017 - 12:20
ہندوستان کےزیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران مزید 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔