مہر خبررساں ایجنیس نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں سیاسی تبدیلیاں امریکی مرضی اور اشاروں کے مطابق ہوتی ہیں امریکہ کا سعودی عرب کے بادشاہ کے انتخاب میں اہم اور بنیادی کردار ہوتا ہے امریکہ نے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان کو نیا ولیعہد بنوا کر اس کے بادشاہ بننے کی راہ ہموار کردی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے نئے ولیعہد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے امریکی پالیسیوں پر گامزن رہنے پر تاکید کی وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد سے مشرق وسطیٰ اور اس خطے سے باہر بھی سکیورٹی، امن و امان اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کو باہمی تعاون سے مزید آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ ذرائع کے مطاقب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 4 کھرب 80 ارب ڈالر کا تاوان ادا کرنے میں سعودی عرب کے نئے ولیعہد نے اہم کردار ادا کیا سعودی عرب کے نئے ولیعہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے بادشاہ کے چشم و چراغ ہونے کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی چشم و چراغ اور ان کی خوابوں کی تعبیر بھی بن گئے ہیں۔بعض عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان آل سعود خاندان کی تباہی اور بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو یمن جنگ میں دھکیل کر سعودی عرب کو تاریخی شکست سے دوچار کرنے کے ساتھ اسے عالم اسلام میں بھی ذلیل اور رسوا کریدا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 جون 2017 - 11:41
سعودی عرب میں سیاسی تبدیلیاں امریکی مرضی اور اشاروں کے مطابق ہوتی ہیں امریکہ کا سعودی عرب کے بادشاہ کے انتخاب میں اہم اور بنیادی کردار ہوتا ہے امریکہ نے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان کو نیا ولیعہد بنوا کر اس کے بادشاہ بننے کی راہ ہموار کردی ہے۔