ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع بارہ مولا میں ہندوستانی فوج نے تازہ کاروائی کے دوران مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع بارہ مولا میں ہندوستانی فوج نے تازہ کاروائی کے دوران مزید 2  علیحدگی پسندوں کو ہلاک  کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں علیحدگی پسندوں کی شناخت گلزار احمد اور باسط احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کشمیری علیحدگی پسندوں کو ہندوستانی فورسز نے ضلع بارہ مولا کے علاقہ پانزلہ پورہ میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا ۔ کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں علیحدگی پسندوں  کا تعلق کشمیرکی  علیحدگی پسند تنظیمم حزب المجاہدین سے تھا۔