صومالیہ میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ خودکش کار دھماکہ دارالحکومت موغادیشو میں کیا گیا، خودکش حملہ آور نے سرکاری افسران کی رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔ وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ  اور داعش سے منسلک دہشت گرد تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔