عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے مکہ میں سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے مکہ میں سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق حیدر العبادی نے مکہ میں سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان سے ملاقات میں قطر اور عرب ممالک میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن نائف نے ان کا استقبال کیا۔ حید رالعبادی سعودی عرب کے بعد کویت اور ایران کا دورہ بھی کریں گے۔