وسطی امریکی ملک پانامہ نے تائیوان سے اپنے دیرینہ سفارتی تعلقات منقطع کرکے چین سے رشتہ استوار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی امریکی ملک پانامہ نے تائیوان سے اپنے دیرینہ سفارتی تعلقات منقطع کرکے چین سے رشتہ استوار کرلیا ہے۔ پانامہ حکومت نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ’صرف ایک چین‘ کو تسلیم کرتی ہے اور تائیوان کو چین کا حصہ قرار دیتی ہے۔ ادھر تائیوان نے پانامہ کے اس فیصلے پر افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے پانامہ پر ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا۔ واضح رہے کہ چینی حکومت تائیوان کو اپنا صوبہ قرار دیتی ہے اور تائیوان کو تسلیم کرنے والے کسی بھی ملک سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کرتی۔ اسی لیے چند مٹھی بھر ممالک ہی کے چین کے بجائے تائیوان سے تعلقات قائم ہیں۔