مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف نے سعودی عرب کے دورے کے بعد اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے تحفظ اور سلامتی کے لئے پاکستان پرعزم ہے اور سعودی عرب پر کوئي آنچ نہیں آنے دےگا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب کے ٹرمپ نواز بادشاہ شاہ سلمان سے شاہی محل میں ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیزبھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے مملکت سعودی عرب اوراس کے عوام سے اظہاریکجہتی کیا جب کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کی جغرافیائی سلامتی اورخودمختاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب چندان کامیاب نہیں رہا کیونکہ خلیج فارس میں قطر اور سعودی عرب کے درمیان جاری بحران کے سلسلے میں اگر پاکستانی وزير اعظم کی سعودی عرب کے بادشاہ کے ساتھ گفتگو اگر کامیاب ہوجاتی تو پھر پاکستان کے وزير اعظم قطر کا دورہ بھی کرتے ۔ لیکن سعودی عرب نے پاکستانی وزير اعظم کی ثالثی کو چنداں اہمیت نہیں دی۔ جس کے بعد پاکستانی وزير اعظم کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ ایک ہی روزہ دورے میں تبدیل ہوگيا۔
اجراء کی تاریخ: 13 جون 2017 - 11:40
پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف نے سعودی عرب کے دورے کے بعد اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے تحفظ اور سلامتی کے لئے پاکستان پرعزم ہے اور سعودی عرب پر کوئي آنچ نہیں آنے دےگا لیکن سعودی عرب نے پاکستانی وزير اعظم کی ثالثی کو چنداں اہمیت نہیں دی۔ جس کے بعد پاکستانی وزير اعظم کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ ایک ہی روزہ دورے میں تبدیل ہوگيا۔