افریقی ملک صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں 8  دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے 185 کلو میٹر دور وہابی دہشت گرد گروپ الشباب کے کمانڈ اینڈ لاجسٹک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ، کارروائی میں کیمپ تباہ جبکہ کم سے کم 8  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پینٹاگون نے کہا ہے کہ الشباب کے خلاف فضائی کاررروائی صومالی فوج پر حملوں کے جواب میں کی گئی اور اس میں سرکاری فوج کا مکمل تعاون شامل تھا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت سنبھالے جانے کے بعد صومالیہ میں پہلی امریکی کارروائی ہے۔