خلیج فارس کے عرب ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب کے 2 روزے پر روانہ ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب کے 2 روزے پر روانہ ہورہے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے  مطابق وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب کے 2 روزے پر روانہ ہورہے ہیں اور ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ہوں گے۔ نواز شریف خلیج فارس کےممالک میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے تجاویز بھی دیں گے۔ اگر اس ملاقات میں کوئی اہم پیش رفت ہوئی توپاکستانی وزیراعظم نوازشریف قطر کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔ ادھر ترکی اور کوت نے بھی سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے سلسلے میں اپنی سفارتی کوششوں کو تیز کردیا ہے جبکہ ایران نے بھی خلیج فارس کے عرب ماملک پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے مسائل کو سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعہ حل کریں اور امریکہ کی تقلید اور پیروی کرنا چھوڑ دیں۔