اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو ان کے اہداف تک پہنچنے میں ناکام بنادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہنرمندوں کے ساتھ افطار کے دوران  تہران میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو ان کے اہداف تک پہنچنے میں ناکام بنادیا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت اور انسانی و اسلامی ثقافت اور تمدن  کے اصلی دشمن ہیں جو اپنی بہیمانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعہ دنیا کے مخۃلف ممالک میں اسلامی اور انسانی تمدن کو نابود کرنے کی تلاش و کوشش  کررہےہین۔ صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم گذشتہ 4 دہائیوں سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرتی چلی آرہی ہے۔