برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں عام انتخابات وقت پرہوں گےاور کل سے انتخابی مہم دوبارہ شروع ہوجائے گی۔ دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گردوں کا تعلق سعودی اور وہابی نظریہ سے ہے اور سعودی عرب بدی اور دہشت گردی کا اصلی محور ہے۔۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں عام انتخابات وقت پرہوں گےاور کل سے انتخابی مہم دوبارہ شروع ہوجائے گی۔ تھریسامے کا کہنا ہے کہ لندن حملوں کے پیچھے بدی کا نظریہ ہے، برطانیہ کو درپیش خطرے میں نئے رجحان کا سامنا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں انتہاپسندی کو برطانیہ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے، برطانیہ کو انسداد دہشتگردی حکمت عملی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ادھر برطانیہ کی سیاسی جماعت لیبر پارٹی  کے سربراہ کاربین کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کو سعودی عرب کے خلاف ٹھوس اقدامات انجام دینے چاہییں کیونکہ دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گردوں کا تعلق سعودی اور وہابی  نظریہ سے ہے اور سعودی عرب بدی اور دہشت گردی کا اصلی محور ہے۔۔