مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جوہری ادارے (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی معاہدے کے مطابق جاری ہے اور ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سن 2015 ءمیں طے پانے والے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ ادھر بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے سفیر رضا نجفی نے بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی تازہ رپورٹ کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی روشنی میں جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران معاہدے کے مطابق عمل کررہا ہے لیکن امریکہ اور بعض دیگر ممالک اس معاہدے پر عمل نہیں کررہے ۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کی طرف سے معاہدے پر مکمل عمل کی تائید کے باوجود بھی عالمی طاقتیں اپنی پابندیاں برقرار رکھے ہوئے ہیں جو معاہدے کی خلاف ورزی ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 3 جون 2017 - 02:41
اقوام متحدہ کے جوہری ادارے (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی معاہدے کے مطابق جاری ہے اور ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔