سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے امریکہ میں مقیم سعودی عرب کی لابی کے سربراہ نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی کو اپنے حامیوں کے ذریعہ بغاوت اور اقتدار سے ہٹانے کی دھمکی دیدی ہے قطر کے بادشاہ کا حشر بھی مصر کے سابق صدر محمد مرسی جیسا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عربی 21 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور امریکہ میں مقیم سعودی عرب کی لابی کے سربراہ نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی  کو اپنے حامیوں کے ذریعہ بغاوت اور اقتدار سے ہٹانے کی دھمکی دیدی ہے۔

امریکہ میں سعودی لابی کے سربراہ سلمان الانصاری نے اپنے ٹوئیٹر صفحہ پر قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارا حشر بھی مصر کے سابق صدر محمد مرسی جیسا ہوگا جس طرح سعودی عرب نے مصر کے سابق صدر ممحد مرسی کو سبق سکھایا اور اقتدار سے ہٹا کر جیل میں بھی دیا تمہیں بھی خادم الحرمین ملک سلمان کی مخالفت  اور ایران کے ساتھ دوستی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ادھر سعودی عرب کے اخبار الریاض نے بھی قطر میں  5 کودتا اور بغاوتوں کے عنوان سے لکھا ہے کہ چھٹا کودتا اور بغاوت بھی قطر میں ممکن ہے سعودی اخبار نے قطر میں ہونے والی بغاوتوں اور کودتا کے بارے میں جائز ہ لیتے ہوئے قطر کے بادشاہ کو اقتدار سے معزول کرنے کی دھمکی دی ہے۔

الریاض کے مطابق قطر کے بادشاہ کے چچازاد بھائیوں نے سعودی بادشاہ کو خط لکھ کر اس سے معذرت طلب کرتے ہوئے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی سے بیزاری کا اظہار کیا ہے۔ سلمان الانصاری آل سعود کا خاص اور اہم  آدمی ہے جس نے چند ماہ قبل آشکارا طور پر سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اتحاد کی تشکیل پر زوردیا تھا۔