مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کس چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف نےبجلی کی فراہمی کے بارے میں عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے پاکستان کو تاریکی اور ظلمت میں دھکیل دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا مگر ناکام رہے جب کہ لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ آ چکے ہیں۔نوری آباد پاورپلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج عوام کو 100 میگاواٹ بجلی کا تحفہ دے رہے ہیں جس کے لئے وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے توانائی پر کوئی کام نہیں کیا جب کہ نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا اور متعدد بار لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی تاریخ بھی دی لیکن لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام رہے، گزشتہ 4 سال میں لگاتار لوڈ شیڈنگ بڑھتی رہی اور عوام اب لوڈشیڈنگ سے تنگ آ چکے ہیں۔ مسلم لیگ نون نے پاکستان کو تاریکی میں دھکیل دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف اس عمر میں بھی جھوٹ بول رہے ہیں، انہوں نے ملکی معیشت کو سیاست کی نذرکردیا ہے اور اس ملک کو اندھیرے میں ڈالنے والے نوازشریف ہی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 1 جون 2017 - 00:12
پاکستان پیپلز پارٹی کس چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف نےبجلی کی فراہمی کے بارے میں عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے پاکستان کو تاریکی اور ظلمت میں دھکیل دیا ہے۔