مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ پہنچانے کے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی کونسل کے ایک بیان کے مطابق اس منصوبے کے تحت یورپ کے دشوار گزار علاقوں میں قائم اسپتالوں، دیہاتوں اور تفریحی مقامات کو انٹرنیٹ کی سہولت پہنچائی جائے گی۔ اس منصوبے کے لیے یورپی یونین 120 ملین یورو مہیا کرے گی۔ یورپی کونسل کے مطابق اس سلسلے میں رقم جغرافیائی توازن کو مد نظر رکھتے ہوئے تقسیم کی جائے گی۔ یہ منصوبہ یورپی یونین کو ایک وسیع اور مشترکہ ڈیجیٹل مارکیٹ میں تبدیل کرنے کی اسکیم کا حصہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2017 - 11:42
یورپی یونین نے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ پہنچانے کے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔