مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، اس کی بیوی ، بیٹی اور داماد نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور اس کے خاندان کو عالم اسلام میں بری طرح رسوا کرتے ہوئے اسلامی روایات کا کوئي پاس و لحاظ نہیں کیا جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی بیوی اور بیٹی نےویٹی کن کی تمام روایات کو ملحوظ رکھا اور پوپ فرانسیس کے سامنے سر کا پردہ بھی کررکھا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب اور اسرائیل کے دورے کے بعد ویٹیکن بھی گئے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ملانیا اور بیٹی ایوانکا بھی تھیں، امریکی صدر کے گھر کی خواتین نے سعودی روایات کے برعکس بغیر سر ڈھانپے نظر آئیں اور سعودی حکمرانوں کو ان کے لباس پر کوئی اعتراض نہیں تھا بلکہ وہ انیھں نیم عریاں دیکھ کر نظارہ کرتے رہےلیکن یہی خواتین کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹی کن پہنچیں تو ان کے انداز ہی بدل گئے۔ دورہ ویٹی کن کے دوران میلانیا ٹرمپ اور ایوانکا روایت کی پابندی کرتے نظرآئیں، پورا ٹرمپ خاندان سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس تھا جبکہ ٹرمپ کی اہلیہ اور ان کی صاحبزادی نے ویٹی کن کی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سر بھی جزوی طور پر ڈھانپ رکھے تھے۔پوپ فرانسس سے ملاقات کے وقت بھی دونوں خواتین نے اپنا سر جزوی طور پر اسکارف یا ‘مینٹیلا’ سے ڈھانپ رکھا تھا۔ یہی نہیں اس موقع پر ملانیہ نے پوپ فرانسس سے درخواست کی کہ وہ انہیں روزیری مالا سے نوازیں۔ ادھر سعودی عرب کے مکار اور فریبکار بادشاہ کا حال دیکھیں کہ خادم الحرمین کا دعوی کرنے کے باوجود سربرہنہ اور نامحرم عورتوں کے ساتھ ہاتھ ملائے اور اس طرح سعودیہ کے بادشاہ نے حرم پاک کے تقدس کو پامال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک تاجر آدمی ہیں اور انھوں نے سعودی عرب کے دورے سے قبل سعودی عرب کو دھمکی آمیز پیغامات ارسال کئے کہ اگر سعودی عرب امریکہ کومزید ٹیکس اور تاوان ادا نہیں کرتا تو امریکہ سعودی عرب کی حفاظت کا ٹھیکہ نہیں اٹھائے گا امریکہ اسی صورت میں سعودی عرب کی حفاظت کرےگا جب سعودی عرب امریکہ کو بھر پور ٹیکس اور تاوان ادا کرے کیونکہ امریکہ کو اس سے قبل سعودی عرب کی حفاظت پر کافی رقم خرچ کرنا پڑی ہے لہذا سعودی عرب کواپنی حفاظت کی پوری رقم ادا کرنی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں کارگر ثابت ہوئیں اور سعودی عرب کو فرسودہ ہتھیاروں کی فروخت کے بہانے سے امریکی صدر نے اپنے ہدف کو پورا کرلیا ہے اور امریکی صدر نےسعودی عرب کے نالائق اور بے شعور حکمرانوں کے ساتھ 4 کھرب اور 80 ارب ڈالر کے معاہدے کرکے اپنا ہدف پورا کرلیا۔ اورٹرمپ نے ریاض میں امریکی، عربی اور اسلامی اجلاس میں ایران کے خلاف بیان دیکر سعودی حکام کو کچھ عرصہ کے لئے خوش بھی کردیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درحقیقت سعودی عرب کے بادشاہ اور خادم الحرمین کی اوقات عالم اسلام کے سامنے عملی طور پر پیش کرکے سعودی عرب کے بادشاہ کو عالم اسلام میں ذلیل اور رسوا کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 مئی 2017 - 00:34
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، اس کی بیوی ، بیٹی اور داماد نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور اس کے خاندان کو عالم اسلام میں بری طرح رسوا کرتے ہوئے اسلامی روایات کا کوئي پاس و لحاظ نہیں کیا جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی بیوی اور بیٹی نےویٹی کن کی تمام روایات کو ملحوظ رکھا اور پوپ فرانسیس کے سامنے سر کا پردہ بھی کررکھا تھا۔