اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں اسماعیل ہنیہ کو فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں بیت المقدس کو اغوا کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہیں جبکہ مسلمانوں کو فلسطینی اہداف کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دفاع پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈرمیجر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں اسماعیل ہنیہ کو فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں بیت المقدس کو اغوا کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہیں جبکہ مسلمانوں کو فلسطینی اہداف کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا پہلا مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں نت نئے مسائل پیدا کرکے ہماری توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹانے کی کوشش کررہی ہیں اور اس سلسلے میں وہ علاقہ میں موجود اپنے اتحادیوں سے بھر پور استفادہ کررہی ہیں۔

جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ امریکہ و اسرائيل کبھی بھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں رہے وہ عالم اسلام میں افتراق اور اختلاف پیدا کرنے کی اپنی پرانی عادت پر عمل پیرا ہیں ۔

جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر جہاد کو اسلامی راستے سے منحرف کررہے ہیں دہشت گرد تنظیمں اور عالمی سامراجی طاقتوں کے ایجنٹ  جہاد کو دشمن کے بجائے خود اسلامی ممالک کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں اسماعیل ہنیہ کے دور میں فلسطینی قوم کے اہداف ، مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی توقع اور امید کا اظہار کیاہے۔