ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے فضائیہ کے افسرون کو مختصر نوٹس پر آپریشن کیلیے تیاررہنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندسوتانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے فضائیہ کے افسرون کو مختصر نوٹس پر آپریشن کیلیے تیاررہنے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ایئر چیف ایئر ڈیفنس ونگ کے 12 ہزار افسران کو خط میں لکھا ہے کہ فضائیہ موجودہ سازوسامان کے ساتھ ہی حملے کیلیے تیار رہے، ہدف پاکستان ہو سکتا ہے، بھارتی فضائیہ کے فائٹر اسکواڈرن کی تعداد 33 ہے جن میں 500 سے زائد جنگی طیارے شامل ہیں۔