مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں وہابی دہشت گردی کا دور دورہ ہے وہابی دہشت گرد سکیورٹی اہلکاروں ، پاکستان کے عام شہریوں مقدس مقامات اور اسکولوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں وہابی دہشت گردوں نے کراچی میں 2 پولیس اہلکاروں جبکہ کوہاٹ میں 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔کراچی کےعلاقے دھورا جی میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ کے مطابق پولیس موبائل کو بہادر آباد کے علاقے دھورا جی میں نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ سے اے ایس آئی افتخار اور ہیڈ کانسٹیبل یونس ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ ادھرکوہاٹک کے علاقے لاچی کے قریب پولیس موبائل پروہابی دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے موبائل میں سوار ایس ایچ او لاچی سمیت 4 اہل کار ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے کمال خیل میں کارروائی کے بعد واپسی پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او لاچی خان اللہ پولیس پارٹی کے ساتھ دہشت گردوں کو پکڑنے گئے تھے۔دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پاکستان بھر میں وہابی دہشت گرد خوف و ہراس پھیلارہے ہیں دہشت گردوں کے سہولتکار دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں بہت بڑی رکاوٹ بنے ہوئےہیں کیونکہ دہشت گردوں کے سہولتکار حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 21 مئی 2017 - 11:55
پاکستان کے تمام صوبوں میں وہابی دہشت گردی کا دور دورہ ہے وہابی دہشت گرد سکیورٹی اہلکاروں ، پاکستان کے عام شہریوں مقدس مقامات اور اسکولوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں وہابی دہشت گردوں نے کراچی میں 2 پولیس اہلکاروں جبکہ کوہاٹ میں 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔