مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کے صدر عمر البشیر نے سعودی عرب میں ہونے والی امریکی اسلامی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے سعودی عرب دارالحکومت ریاض میں امریکہ کے نسل پرستانہ صدرٹرمپ کی سرپرستی میں امریکی اسلامی کانفرنس منعقد کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خرطوم سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ صدر عمر البشیر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسلم ملکوں کی اُس کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاص طور پر شرکت کر رہے ہیں۔بیان کے مطابق صدر البشیر نے ذاتی وجوہات کے باعث سعودی عرب جانے سے معذرت کی ہے۔
یاد رہے کہ سوڈانی صدر عمر البشیر بین الاقوامی فوجداری عدالت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں مطلوب ہیں، اسی وجہ سے امریکہ نے بھی ان کی ریاض سمٹ میں شرکت پر اعتراض کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اس سے قبل درپردہ امریکی اسلام کو فروغ دے رہا تھا لیکن اب وہ امریکی اسلام کی کھل کر حمایت کررہا ہے اور امریکی صدر ڈونلہڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں اسلامی امریکی کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 مئی 2017 - 22:48
سوڈان کے صدر عمر البشیر نے سعودی عرب میں ہونے والی امریکی اسلامی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے سعودی عرب دارالحکومت ریاض میں امریکہ کے نسل پرستانہ صدرٹرمپ کی سرپرستی میں امریکی اسلامی کانفرنس منعقد کررہا ہے۔