پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے اور دہشت گرد تنظیم بھرتی کے لیے نئی نسل کو ہدف بنا رہی ہے ہمیں پاکستانی جوانوں کو داعش کے باطل عقائد سے بچانا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے اور دہشت گرد تنظیم بھرتی کے لیے نئی نسل کو ہدف بنا رہی ہے ہمیں پاکستانی جوانوں کو داعش کے باطل عقائد سے بچا نا ہے۔پاکستان بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت 'شدت پسندی کو شکست دینے میں نوجوانوں کے کردار' پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو وہابی دہشت گردی سے بچانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد کا مقصد ملک میں کیے گئے تمام آپریشنز کے مقاصد کا حصول اور ملک میں امن و استحکام قائم کرنا ہے، اس آپریشن کا ایک مقصد معاشرے سے دہشت گردی کا خاتمہ بھی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس مقصد کا حصول اس لیے بھی ضروری ہوگیا ہے کہ کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اب داعش اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے یوئے نوجوان نسل کے ذہنوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ہمیں وہابی دہشت گرد تنظیم کے باطل عقائد سے جوانوں کو بچانا ہے