رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے تہران کے ایک اسپتال میں سابق چیف جسٹس آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کی عیادت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے تہران کے ایک اسپتال میں آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کی عیادت کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے سابق چیف جسٹس اور حل اختلاف کی اعلی کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی تہران کے ایک اسپتال میں عیادت کی۔ رہبر معظم نے آیت اللہ شاہرودی کی صحت و سلامتی کے سلسلے میں دعا کی اور ان کے علاج کے بارے میں اقدامات کا قریب سے مشاہدہ کیا۔