ہندوستان کی ریاست پنجاب کے ضلع گورداسپور میں دلہن نے نشے کی حالت میں دولہے کو دیکھ کر شادی سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست پنجاب کے ضلع گورداسپور میں دلہن نے نشے کی حالت میں دولہے کو دیکھ کر شادی سے انکار کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع گورداسپورمیں دولہا اپنی شادی والے دن بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچا مگر وہاں پہنچ کر اسے عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب دلہن نے اسے نشے کی حالت میں دیکھ تقریب ادھوری چھوڑ کر قریبی پولیس سٹیشن پہنچ گئی اور اس بات کی ضد کی کہ لڑکے کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے جس کے بعد ہیلتھ سینٹر سے دلہے سے منشیات ٹیسٹ کرایا گیا جس میں پتا چلا کہ دلہا نشہ آور گولیوں کا استعمال کرتا ہے۔ لڑکی نے منشیات کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دلہے سے شادی سے انکار کردیا اور کہا کہ مجھے جب پتہ چلا کہ میرا ہونے والا شوہر منشیات کا عادی ہے تو میں نے شادی سے انکار کردیا کیونکہ میں ایسے شخص کے ساتھ زندگی کیسے گزار سکتی ہوں جس کی اس عادت کی وجہ سے بعد میں میرے اور بچوں کے لئے مسائل پیدا ہوں اور انہیں باپ کی اس عادت کا بوجھ اٹھانا پڑے۔دوسری طرف ریڈکراس کی تنظیم نے لڑکی کی اس ہمت کو دیکھتے ہوئے اسے ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے تاکہ اس کے اس فیصلے کی وجہ سے دیگر لڑکیوں کے حوصلے بھی  بڑھ سکیں۔