مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے مقدمہ کی سماعت کے موقع پر بحرینی عوام کفن پہن کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اپنے بےگناہ رہنما کی حفاظت اور دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں ۔ بحرینی علماء کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بحرینی عوام شیخ عیسی قاسم کی حمایت کے سلسلے میں کفن پوش سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور آل خلیفہ حکومت کے ہر ظلم و ستم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ بحرین میں امریکہ نواز ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کا بحرین کے مظلوم عوام کے ساتھ ٹکراؤ جاری ہے بحرینی حکومت کو برطانیہ ، امریکہ ، آل سعود اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے جبکہ بحرینی عوام کو اللہ تعالی کی نصرت اور حمایت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق بحرینی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو سلب کرکے ان پر جھوٹا مقدمہ قائم کررکھا ہے جس کے بعد الدراز علاقہ میں بحرینی عوام اپنے محبوب قائد کا دفاع کرنے کے لئے کفن پہن کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ادھر سعودی عرب نے اپنی مزید فوجی بحرین روانہ کردیئے ہیں بحرین کی ظالم و جابر حکومت کے سنگین جرائم میں اسرائیل اور سعودی عرب برابر کے شریک ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 7 مئی 2017 - 00:19
بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے مقدمہ کی سماعت کے موقع پر بحرینی عوام کفن پہن کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اپنے بےگناہ رہنما کی حفاظت اور دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں ۔