مہر خبررساں ایجنسی نے العالم الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے موصل شہر کے ایک مدرسے پر راکٹ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 81 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ عراق میں سرگرم خونخوار وہابی دہشت گردوں کے ہولناک جرائم کا سلسلہ جاری ہے دہشت گردوں نے اپنی شکست کا عام شہریوں سے انتقام لیتے ہوئے ہوئے موصل کے ایک مدرسے کو راکٹ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 81 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس مدرسے میں عراقی شہری پناہ لئے ہوئے تھے ۔
اجراء کی تاریخ: 5 مئی 2017 - 14:13
عراق میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے موصل شہر کے ایک مدرسے پر راکٹ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 81 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔