مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی افغانستان میں فضائی حملے میں طالبان کے خود ساختہ ضلعی گورنر سمیت11 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ شمالی صوبہ تخار کے ضلع خواجہ بہاوالدین میں ایک ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں طالبان کے خودساختہ ضلعی گورنر مولوی انصاراللہ سمیت11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس کارروائی میں6 دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ادھر صوبہ بلخ میں بم نصب کرنے کے دوران قبل از وقت بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
اجراء کی تاریخ: 5 مئی 2017 - 13:19
شمالی افغانستان میں فضائی حملے میں طالبان کے خود ساختہ ضلعی گورنر سمیت11 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔