مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ گلستان کے آزاد شہر علاقہ میں کوئلہ کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 21 کان کن جاں بحق اور 64 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کو اسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے۔جبکہ 32 کان کن ابھی بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق 21 افراد کی لاشوں کو کان سے نکال لیا گیا ہے اور باقی کان کنوں کو بچانے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہلال احمر کے ڈائریکٹرکے مطابق کان میں گیس پھیلنے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی مراکز میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کان میں پھنسے ہوئے کان کنوں کی نجات کے سلسلے میں امدادی ٹیموں کی کارروائی جاری ہے۔ صوبہ گلستان کے گورنر نے کہا ہے کہ انسانی خطا حادثے کی اصل وجہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 مئی 2017 - 00:34
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ گلستان کے آزاد شہر علاقہ میں کوئلہ کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 21 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 32 کان کن ابھی بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ 64 افراد زخمی ہوئے ہیں۔