امریکی دانشور نوم چومسکی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے نتیجے میں کرہ ارض تباہ و برباد ہوجائے گی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دانشور نوم چومسکی نے کہا ہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے نتیجے میں کرہ ارض تباہ و برباد ہوجائے گی ۔ نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کے مستقبل کوکوئی اہمیت نہیں دیتے۔ وائٹ ہاؤس ماحولیات جیسے سرکاری اداروں کو تباہ کر دینا چاہتا ہے۔امریکی دانشور کا کہنا تھا کہ ٹرمپ حکومت نے امریکہ کو ایک ایسی حکومت میں تبدیل کر دیا ہے کہ جو تبدیلی آب و ہوا کے سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کرتی، ٹرمپ نے امریکہ کو تنہا کر دیا ہےاور ٹرمپ کی پالیسیاں کرہ ارض کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔