پاکستان کی وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے انکشاف کیا ہے کہ 2015ء میں وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے رہنما عمر خالد خراسانی کا علاج ہندوستان میں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے وہابی دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2015ء میں وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے  رہنما عمر خالد خراسانی کا علاج ہندوستان میں ہوا۔ احسان اللہ احسان نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘ کے میزبان سلیم صافی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ عمر خالد خراسانی نے بھارت جانے کے لیے افغان پاسپورٹ استعمال کیا۔ اور عمر خالد خراسانی کہتا تھا کہ اگر اسرائیل سے بھی مدد ملی تو لوں گا۔احسان اللہ احسان نے اپنے اعترافی بیان میں واہگہ بارڈر، ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے، گلگت بلتستان میں 9 غیر ملکی سیاحوں کے قتل اور کرنل شجاع خانزادہ پر حملے سمیت دہشت گردی کی 10 سے زائد وارداتوں کی ذمہ داری قبول کی۔