پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4 وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4 وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہےجن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ان میں رحمان الدین، مشتاق خان، عبیدالرحمان اور ظفر اقبال شامل ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، پاک فوج  پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کا رحمان الدین مسلح افواج، قانون نافذ کرنےوالے اداروں پرحملوں میں ملوث تھا جب کہ مشتاق خان نے فورسز پرحملہ کرکے متعدد سپاہیوں کو شہید کیا تھا۔ ٹی ٹی پی کا عبیدالرحمان معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہا ہے جب کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے فعال رکن ظفر اقبال نے فورسز پر حملے کرکے جونیئر کمیشنڈ افسر اور ایف سی اہلکار کو شہید کیا تھا۔ترجمان پاک کا کہنا ہے کہ چاروں مجرموں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا اورانہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کااعتراف کیا تھا جس کے بعد دہشت گردوں کو خیبرپختون خواہ کی جیل میں تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔