مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک ہونے والے امریکی بحری بیڑے کارل وینسن کو سمندر میں ڈبونے کی دھمکی دے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں غرق کرنے کےلئے پوری طرح سے تیار ہے۔
شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے رہنما روڈنگ کا کہنا ہے کہ ہم ایک ہی حملے میں امریکی طیارہ بردار بیڑے کو سمندر میں ڈبو سکتے ہیں اور امریکہ کو اپنی فوجی طاقت دکھانے کےلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو بڑھا رہا ہے جبکہ شمالی کوریا نے امریکہ کی کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کا جواب دینے کی مکمل تیاری کر رکھی ہے۔