مہر خبررساں ایجنسی نے ٹیلیگراف کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے ملک میں عام انتخابات قبل از وقت کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے جنرل الیکشن 8جون 2017ءکو کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات قبل ازو قت کرانے کا اعلان مشکل فیصلہ تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات ملکی مفاد میں ہیں ، الیکشن ملک میں استحکام لانے کا واحد راستہ ہیں ۔ہاؤس آف کامنز میں انتخابی تجویز کی منظوری کیلئے ووٹنگ کل ہو گی۔
اجراء کی تاریخ: 18 اپریل 2017 - 19:17
برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے ملک میں عام انتخابات قبل از وقت کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔