مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن ہئی پر کرپشن اسکینڈل میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔اس سے قبل انھیں گزشتہ ماہ مواخذہ کی تحریک کی کامیابی کے بعد عہدہ صدارت سے الگ کیا چکا تھا۔
پراسیکیو ٹر کا کہنا ہے کہ سابق صدر پارک گن ہئی کو رشوت لینے پرفرد جرم عائد کی گئی ہے ، سابق صدر کو رشوت سمیت جبر، اختیارات کے ناجائز استعمال اورریاستی راز افشا کرنےکے الزامات کا بھی سامنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 اپریل 2017 - 10:14
جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن ہئی پر کرپشن اسکینڈل میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔